جب سے تو کعبۂ دل میں ہے صنم کی صورت
جب سے تو کعبۂ دل میں ہے صنم کی صورت
دیر مجھ کو نظر آتا ہے حرم کی صورت
اس قدر چور ہے آئینۂ احساس مرا
اب نہ وہ رنگ مسرت ہے نہ غم کی صورت
یہ حقیقت ہے محبت بھی اثر کرتی ہے
کبھی تریاک کی صورت کبھی سم کی صورت
رامش و رنگ سے ہے شہر نگاراں معمور
دل ہے ویران مگر شہر عدم کی صورت
اس قدر وقت کے سورج نے تپایا اطہرؔ
رو دئے دیکھ کے ہم ابر کرم کی صورت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.