جب سے اجڑا ہے مرے دل کا جہاں
جب سے اجڑا ہے مرے دل کا جہاں
موسم گل ہو گیا فصل خزاں
لے رہی ہے زندگی ہر گام پر
مجھ سے میرے حوصلوں کا امتحاں
جب حصار ذات سے باہر ہوا
ہو گیا ہر شخص میرا ہم زباں
جس کو تیرے شہر سے نسبت ہوئی
خوش نہ آیا اس کو کوئی گلستاں
سانحے دل پر گزرتے ہی رہے
حوصلے لیکن رہے ہر دم جواں
دوستوں کی مہربانی کم نہیں
کس لیے کرتے ہو فکر دشمناں
آج تک جس کو کوئی بوجھا نہیں
زندگی اخترؔ ہے ایسی چیستاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.