جب سے وہ آ گئے مرے گھر میں
روشنی بھر گئی مقدر میں
لوٹ آیا ہوں میں کنارے سے
پھینک کر تشنگی سمندر میں
کس کی خوشبو رہی سر رستہ
کون چلتا رہا برابر میں
اک خلش تھی جو میرے دل میں رہی
ایک سودا تھا جو رہا سر میں
تجھ کو کھویا تو پھر کسی صورت
زندگی آ سکی نہ محور میں
ایسا لگتا ہے آج کا انسان
لوٹ آیا ہے عہد پتھر میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.