جب تک دل خوابیدہ بیدار نہیں ہوتا
جب تک دل خوابیدہ بیدار نہیں ہوتا
مے خوار حقیقت میں مے خوار نہیں ہوتا
جو چیز ہے دنیا کی اک خاص عطیہ ہے
قطرہ ہو کہ ذرہ ہو بے کار نہیں ہوتا
دیکھا ہے جنہیں وقف آداب غم جاناں
ان سے غم جاناں کا اظہار نہیں ہوتا
ہمدردیٔ عالم پر کیا ناز کرے کوئی
جب دل ہی محبت میں غم خوار نہیں ہوتا
تم شعر تو کہتے ہو یہ علم بھی ہے تم کو
دل سے نہ اگر نکلے تلوار نہیں ہوتا
انکار کا مطلب ہی اقرار محبت ہے
شاعرؔ لب جاناں پر اقرار نہیں ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.