جب تک تیرا حال برا ہے
جب تک تیرا حال برا ہے
تب تک بندا ساتھ کھڑا ہے
رخصت کر تو رہی ہے لیکن
دل آنچل سے باندھ رکھا ہے
ایک دیا تھا پیڑ کے اوپر
میں نے سمجھا چاند رکھا ہے
میں اس کو اپنا کہتا تھا
تم نے کوئی نام رکھا ہے
دل پر ہاتھ رکھو اور دیکھو
میری خاطر پیار بچا ہے
یہ یادوں کا کوڑا گھر ہے
دل پر یہ لکھوا رکھا ہے
ہوش و حال ہوا ہیں میرے
پھر میری آواز خفا ہے
کوئی میری بات سنے گا
جس کو بھی یہ فون لگا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.