جب تک تری نگاہ کا جادو چلا نہ تھا
جب تک تری نگاہ کا جادو چلا نہ تھا
شہرہ جنون عشق کا اتنا ہوا نہ تھا
آئے تھے میکدے میں کئی بار ہم مگر
ایسا مچل کے رات کا جوڑا کھلا نہ تھا
کچھ مصلحت پسند طبیعت نہ بن سکی
ورنہ ہم اہل غم کا مقدر برا نہ تھا
اپنی تباہیوں پہ میں فرصت کے باوجود
یوں قہقہہ لگا کے ابھی تک ہنسا نہ تھا
روحیں تلاش میں تھیں ازل ہی سے اے ندیم
مجھ سے ترا وصال کوئی حادثہ نہ تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.