جب تلک ہے بدن میں جان آزیؔ
جب تلک ہے بدن میں جان آزیؔ
جاری رکھیں گے ہم اڑان آزیؔ
زندگی لا جواب کر دیں گے
ہاتھ میں آئی گر کمان آزیؔ
چند سانسوں کا جام چھوڑا ہے
زیست نے لوٹ لی دکان آزیؔ
خود پہ کتنا غرور کرتے ہیں
لوگ جھوٹی دکھا کے شان آزیؔ
ساری اچھائیوں کو پل بھر میں
بھول جاتا ہے یہ جہان آزیؔ
حال پوچھو نہ ہم غریبوں کا
زیست جیسے کوئی مسان آزیؔ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.