جب تلک ذکر آپ کا نہ کیا
جب تلک ذکر آپ کا نہ کیا
ہم نے خود سے بھی رابطہ نہ کیا
ٹوٹ جانے کے خوف سے ہم نے
آئنہ کا بھی سامنا نہ کیا
اک قیامت بپا رہی دل میں
لیکن ان سے کوئی گلہ نہ کیا
ہجر نامے پہ دستخط تو کیے
اور بچھڑنے کا فیصلہ نہ کیا
بول سکتے تھے ہم بھی لیکن ہم
چپ رہے ان کو بے مزا نہ کیا
اس طرف خامشی کچھ ایسی تھی
ہم نے اظہار مدعا نہ کیا
کم ہی داموں کہیں سے مل جاتا
خود ہی دل کا کبھی پتا نہ کیا
کیسے اقرارؔ ہیں سخن ور وہ
حرف کو صورت دیا نہ کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.