جب تجھے مجھ کو دل سے بھلانا پڑا
جب تجھے مجھ کو دل سے بھلانا پڑا
ہائے کس کس سے یہ دل لگانا پڑا
اک دیے سے کبھی جو ملی روشنی
مجھ کو اپنا اندھیرا بڑھانا پڑا
جب سے میں پاپ اپنے بھی دھونے لگا
سب کو گنگا میں امرت ملانا پڑا
ایک رشتہ مجھے اک پری کے لئے
ایک دو اور موسم چلانا پڑا
ہم نے جنت کی خواہش میں کیا کیا کیا
ہم کو غزلوں میں لکھ کر بتانا پڑا
وہ اکیلے نہیں تھے جلے عشق میں
ہم کو اپنے بھی گھر کو جلانا پڑا
میں جہاں بھی گیا اپشگن ہی ہوا
اس لئے اس سے بھی دور جانا پڑا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.