جب ان کی نگاہ ستم دیکھتے ہیں
جب ان کی نگاہ ستم دیکھتے ہیں
تو عالم کو جائے الم دیکھتے ہیں
ہو اک آئنہ آئنے کے مقابل
وہ زلفوں کے جب پیچ و خم دیکھتے ہیں
چلے جائیں گے کیوں جھڑکتے ہو صاحب
تمہاری نگاہ کرم دیکھتے ہیں
نگاہیں تمہاری ہیں آنکھیں تمہاری
تمہیں ہو جسے دل سے ہم دیکھتے ہیں
خبر تک نگاہوں کو ہوتی نہیں ہے
حیاتؔ اس طرح ان کو ہم دیکھتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.