جب اٹھایا ہے جام شراب کہن
جب اٹھایا ہے جام شراب کہن
پڑ گئی عصر نو کی جبیں پر شکن
دیکھ کر رہرو عشق کے بانکپن
کھو گئے رہ نما لٹ گئے راہزن
کچھ تو دو فن کو للہ اے اہل فن
زندگی ارتقا سادگی بانکپن
رہ نما رہ نما راہزن راہزن
ان کے بس کا نہیں اپنا دیوانہ پن
کیا خبر کل ہماری جگہ کون ہو
ہوشیار اے خدایان دار و رسن
سیکڑوں محفلوں کے دئے بجھ گئے
اپنی خلوت تو ہے آج بھی انجمن
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.