جب یقیں کو گماں میں نہیں کھو سکی
ہار کر جیت میری تبھی ہو سکی
خواب میں جب ملی خود سے میں دفعتاً
رات بھر جاگ کر چین سے سو سکی
ایک مدت سے آنکھیں مری خشک تھیں
آج آہٹ کی دستک پہ کچھ رو سکی
آسماں میں سحر کا ستارا اگا
تب کہیں ہجر کاندھے پہ میں ڈھو سکی
جب زمیں سے سمندر کی مٹی ملی
نام نکہتؔ کے پودے کو میں بو سکی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.