جبین یار پہ آئی ہے برہمی کی شکن
جبین یار پہ آئی ہے برہمی کی شکن
کہاں بہار کہاں شوق و آرزو کا چمن
یہ تیرے روپ میں ڈوبا ترا گداز بدن
سحر کی گود میں جیسے ہمک رہا ہو چمن
ہر اک نگاہ اٹھی مجھ پہ انگلیاں بن کر
مگر کسی کو نہ سوجھے ترے خطوط بدن
یہی مآل ہے کوشش کا بد نصیبی میں
تمام حسرت و ارماں تمام رنج و محن
نہ جانے کتنے سرابوں کا پیش خیمہ ہے
ہمارے دشت تصور میں اک غرال ختن
کیا تھا جرم تمنا کبھی جوانی میں
تو آج سیتے ہیں حسرت کا اپنے ہاتھ کفن
بہار زیست ہے شاید وہی فضا کہ جہاں
گل نشاط کی قیمت ہے خار غم کی چبھن
سدا بہار ہے ہر زخم دل اگر راہیؔ
ہنسی کی بات ہے آئی گئی خزاں کا چلن
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.