جفائے دوست بنی رہنمائے منزل دوست (ردیف .. ن)
جفائے دوست بنی رہنمائے منزل دوست
وہ کھو رہے ہیں مجھے ان کو پا رہا ہوں میں
ہے میری خاک کے ذروں میں پھر نمود حیات
کہیں انہیں تو نہیں یاد آ رہا ہوں میں
محبت آہ محبت کی زندگی مت پوچھ
بڑی مصیبتوں میں مبتلا رہا ہوں میں
ہے کائنات کا ہر ذرہ ہم نوا مرا
کچھ ایسا محفل ہستی پہ چھا رہا ہوں میں
مرا فسانۂ غم دل نے بھی کبھی نہ سنا
قتیل شکوۂ درد آشنا رہا ہوں میں
- کتاب : غزل اس نے چھیڑی-5 (Pg. 181)
- Author : فرحت احساس
- مطبع : ریختہ بکس ،بی۔37،سیکٹر۔1،نوئیڈا،اترپردیش۔201301 (2018)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.