جفاؤں کا مجھے کچھ غم نہیں ہے
جفاؤں کا مجھے کچھ غم نہیں ہے
تری یہ بھی نوازش کم نہیں ہے
کہاں لایا مرا ذوق اسیری
کوئی ساتھی کوئی ہمدم نہیں ہے
حسیں ہے خلد مے خانہ بھی دیکھا
یہاں کیا قبلۂ عالم نہیں ہے
زمانہ رو رہا ہے میرے غم پر
کسی کی آنکھ تو پر نم نہیں ہے
مری روداد غم پر ہنسنے والے
یہ آنسو قطرۂ شبنم نہیں ہے
ہنسی ان کے لبوں پر کیوں ہے ماہرؔ
فسانہ اس قدر مبہم نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.