جگہ دے دو ذرا سی دیکھنے کو
جگہ دے دو ذرا سی دیکھنے کو
مری آنکھیں ہیں پیاسی دیکھنے کو
انہیں آنے دو میرے آئنے تک
جو آئے ہیں اداسی دیکھنے کو
تری پوجا کو آیا ہے زمانہ
تری یہ ایک اداسی دیکھنے کو
تعفن ہے رکاوٹ ہے گھٹن ہے
یہاں ہے بس نکاسی دیکھنے کو
سڑک ہو گھر ہو یا دیوار خلوت
وہی منظر ہے باسی دیکھنے کو
یہاں سب پارسا بن پارسا ہیں
نہیں ہے کوئی عاصی دیکھنے کو
کسی نے کچھ نہیں دیکھا ابھی تک
لگی ہے بھیڑ خاصی دیکھنے کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.