جہالتوں کی غلامی سے بچ نکلنے کا
سنبھل بھی جاؤ یہی وقت ہے سنبھلنے کا
بلندیاں بھی کریں گی سلام جھک کے تمہیں
شعور تم میں اگر ہے زمیں پہ چلنے کا
جو ناامیدی کے بادل فلک پہ چھائے ہوں
تم انتظار کرو برف کے پگھلنے کا
نڈھال ہو کے لو سورج بھی محو خواب ہوا
اے چاند تارو یہی وقت ہے نکلنے کا
میں وہ چراغ ہوں جس میں ہے عزم کا ایندھن
نہیں ہے خوف مجھے آندھیوں کے چلنے کا
شفق کے سائے میں دن رات مل رہے ہیں گلے
بڑا حسین ہے منظر یہ شام ڈھلنے کا
ہر اک سوال کا معقول دو جواب کہ شادؔ
نہیں یہ وقت خموشی سے ہاتھ ملنے کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.