جہان آئینہ رو ہیں ہم لوگ
ازل سے ہی سر خرو ہیں ہم لوگ
یہیں کہیں آس پاس ہوں گے
بہ مثل خوش رنگ و بو ہیں ہم لوگ
امانتیں اپنی سونپتے ہیں
قبیلے کی آبرو ہیں ہم لوگ
نہ کوئی چشمہ بہ خطۂ جاں
کہ دشت کے ہو بہو ہیں ہم لوگ
کہیں پہ ہم ہیں سکوت طاری
کہیں پہ تو ہا و ہو ہیں ہم لوگ
ہم اتفاقاً یوں مل بھی جائیں
مگر میسر کبھو ہیں ہم لوگ
ہمیں ہیں تعظیم اپنی راشفؔ
خود اپنی قدروں کی خو ہیں ہم لوگ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.