جہان بندگی کی اس طرح تکمیل ہوتی ہے
جہان بندگی کی اس طرح تکمیل ہوتی ہے
کہ دل قرآن ہوتا ہے زباں انجیل ہوتی ہے
عروج ظالم و مغرور کہتی ہے جسے دنیا
حقیقت میں وہ قدرت کی طرف سے ڈھیل ہوتی ہے
تقدس کا امارت سے تعلق ہے تو بس اتنا
نگاہ شاہ سے درویش کی تذلیل ہوتی ہے
ہزاروں سال سے چہروں نے سب کچھ کہہ دیا لیکن
بیاں اک لفظ غم کی آج بھی تفصیل ہوتی ہے
ازل سے حسن اور ہم لازم و ملزوم ہیں ناصح
ہماری فطرت رنگیں کہیں تبدیل ہوتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.