جہان درد و غم ہے اور میں ہوں
جہان درد و غم ہے اور میں ہوں
ترا نقش قدم ہے اور میں ہوں
کسی کی آنکھ نم ہے اور میں ہوں
وفور شوق کم ہے اور میں ہوں
مجھے ہے دولت کونین حاصل
مرے رب کا کرم ہے اور میں ہوں
میں اپنے آپ کو پہچانتا ہوں
مرا اپنا بھرم ہے اور میں ہوں
یہی کیا کم ہے دنیائے وفا میں
مجھے احساس غم ہے اور میں ہوں
کسی کی یاد کا احساں ہے مجھ پر
سکون دل بہم ہے اور میں ہوں
مجھے محمودؔ کوئی ڈر نہیں ہے
مرا اپنا قلم ہے اور میں ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.