جہان رنگ جہان خراب دونوں لاؤ
جہان رنگ جہان خراب دونوں لاؤ
ہمارے واسطے کانٹے گلاب دونوں لاؤ
وفائیں کر کے خسارے میں کون رہتا ہے
پرانا اور ابھی کا حساب دونوں لاؤ
کہاں لکھا ہے کہ انسانیت کا قتل کرو
ہماری اور تمہاری کتاب دونوں لاؤ
اب ایسے فیصلہ کرنا تو غیر ممکن ہے
ہمارے سامنے اچھا خراب دونوں لاؤ
اب آنسوؤں کا ہمیں بھی حساب کرنا ہے
تم اپنی حسرتیں اور اپنے خواب دونوں لاؤ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.