جہاں غم ہے نہ اب کوئی خوشی ہے
جہاں غم ہے نہ اب کوئی خوشی ہے
محبت اس جگہ پر آ گئی ہے
جسے دیکھو اسے اپنی پڑی ہے
زمانے کی بہت حالت گری ہے
مسلسل فکر دنیا فکر عقبیٰ
اب ایسی زندگی کیا زندگی ہے
میں اپنے دل کی باتیں کہہ رہا ہوں
زمانے کے لئے یہ شاعری ہے
سکوں ملتا ہے ان کی یاد کر کے
علاج تشنگی خود تشنگی ہے
دلوں میں ہے اندھیرا عہد نو کا
بظاہر روشنی ہی روشنی ہے
بڑی مشکل ہے میر کارواں کی
بہت پھیلی ہوئی بے رہ روی ہے
نئی تہذیب میں سب کچھ ہے لیکن
فقط انسانیت ہی کی کمی ہے
یہ لگتا ہے ترقی کر رہے ہیں
گراوٹ روز بڑھتی جا رہی ہے
کہیں پتھر نہ پھیکے یہ زمانہ
تیری فکر و عمل شیشہ گری ہے
اٹھا ہے ایک کونے میں دھواں سا
کہیں شاید کوئی بجلی گری ہے
کروں اے موجؔ کیا امید ساحل
کہ اب طوفاں میں کشتی گھری ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.