Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جہاں جہاں ہے سحر کا عالم وہیں وہیں روشنی نہیں ہے

حسن بخت

جہاں جہاں ہے سحر کا عالم وہیں وہیں روشنی نہیں ہے

حسن بخت

MORE BYحسن بخت

    جہاں جہاں ہے سحر کا عالم وہیں وہیں روشنی نہیں ہے

    ہزار شمعیں ہوئیں ہیں روشن مگر کہیں روشنی نہیں ہے

    نہ مجھ کو بہکاؤ ان اجالوں کی مہر افروز رنگتوں سے

    فریب ہے یہ کسی کرن کا نہیں نہیں روشنی نہیں ہے

    ہمارا ذوق نگاہ اب تک ہے گمرہی کی نقاب اوڑھے

    عجب تماشا ہے تیرے جلووں میں مہ جبیں روشنی نہیں ہے

    جہاں پہ سورج چمک رہا ہے وہیں پہ ظلمت برس رہی ہے

    میں کیوں نہ ظلمت سے پیار کر لوں کہ دل نشیں روشنی نہیں ہے

    نئے اجالے اداس روحیں نئے سویرے بجھے ہوئے ہیں

    یہ ایک دھوکا ہے روشنی کا دل حزیں روشنی نہیں ہے

    چراغ خفتہ چراغ روشن سے جگمگاتا رہا ہمیشہ

    مقام ہستی کے ان اندھیروں پہ خشمگیں روشنی نہیں ہے

    بڑھے ہیں منزل کی سمت ہم بھی شعاع بختؔ جمیل لے کر

    ہمیں تردد نہیں ہے کوئی اگر کہیں روشنی نہیں ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے