جہاں سب اپنے کاروبار میں الجھے ہوئے ہیں
جہاں سب اپنے کاروبار میں الجھے ہوئے ہیں
وہیں دیکھو کہ ہم سنسار میں الجھے ہوئے ہیں
الجھنے کا وہاں اپنا مزہ ہے اس لئے ہم
کسی کے کاکل خم دار میں الجھے ہوئے ہیں
ادھر حیرت میں کوئی آ گیا سن کر کہانی
ادھر ہم اس کہانی کار میں الجھے ہوئے ہیں
انہیں یہ بات سمجھاتے ہوئے میں تھک گیا ہوں
کہ مجھ سے آپ تو بے کار میں الجھے ہوئے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.