جہاں سوال خوشی ناخوشی کا آ جائے
جہاں سوال خوشی ناخوشی کا آ جائے
خموشیوں میں وہاں مدعا کہا جائے
دل و نظر کے اجالے دکھائیں گے راہیں
چلے چلو کہ جہاں تک یہ سلسلا جائے
ملے پناہ نہ الفاظ میں غم دل کو
کوئی سنے بھی تو کیوں کر بیاں کیا جائے
نشاط دید نہ ہو باعث شکست نظر
نگاہ دل میں کوئی اس ادا سے آ جائے
یہ فیصلہ بھی تو ہوتا نظر نہیں آتا
پرایا کون ہے اپنا کسے کہا جائے
پلٹ پلٹ کے نظاروں کو دیکھنے والا
قدم قدم پہ نظر کو سنبھالتا جائے
ادھر وہ ان کی نظر کیف و انبساط انگیز
ادھر یہ دل کہ بہ ہر لمحہ ٹوٹتا جائے
ہزار وجہ ندامت ہو یہ روش لیکن
خلوص دل کا رشیؔ حق ادا کیا جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.