جہاں تم جلوہ فرما تھے وہاں پردہ نشیں میں تھا
جہاں تم جلوہ فرما تھے وہاں پردہ نشیں میں تھا
مجھے دیکھا نہیں تم نے وہیں تم تھے وہیں میں تھا
محبت کار فرما جب ہوئی تو مل گئے ورنہ
محبت جب نہ تھی تم سے کہیں تم تھے کہیں میں تھا
وہ آخر کون تھا موسیٰ سے پہلے دیکھنے والا
ازل میں تم ہوئے تھے جلوہ گر تو جلوہ بیں میں تھا
جہان آب و گل میں میری رفعت پوچھنے والے
یہ کل کی بات ہے کل ساکن خلد بریں میں تھا
میں غم ناک ازل روتا ہوا آیا تھا دنیا میں
مآل زیست پر اپنے رساؔ اندوہ گیں میں تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.