جہاں تو ہے وہاں پر ہر خوشی ہے
جہاں تو ہے وہاں پر ہر خوشی ہے
مری جاں تو بہار زندگی ہے
نہ جانے کیوں مجھے بھی لگ رہا ہے
محبت سے بڑی شے دوستی ہے
برس کر خشک تو تو ہو چکا ہے
مرے لب پر ابھی تک تشنگی ہے
تری تصویر کو میں دیکھتا ہوں
تری تصویر مجھ کو دیکھتی ہے
ابھی ہاتھوں کو میرے چھوڑنا مت
ذرا سی دیر کی بس تیرگی ہے
محبت آپ کی دے کر خدا نے
کمی پیدائشی پوری کری ہے
ہمارے زخم کا چارہ نہیں ہے
ہمارے پاس کیول شاعری ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.