جہاں اس کے جلوے سے معمور ہے
جہاں اس کے جلوے سے معمور ہے
جدھر دیکھیے نور ہی نور ہے
رگ جاں سے بھی ہے وہ نزدیک تر
نگاہوں سے ہر چند مشہور ہے
شہنشاہ تو ہی ہے اے ذوالجلال
ترا بندہ قیصر ہے مغفور ہے
بندھی ہے ہر اک دل میں تیری ہی دھن
ہر اک لب پہ تیرا ہی مذکور ہے
ترا جلوہ رگ رگ میں ہے مثل خوں
ترے نور سے آنکھ پر نور ہے
ترے شکر کا حق ادا کس سے ہو
کہاں آدمی کا یہ مقدور ہے
تعقل کی سرحد سے باہر ہے تو
احاطے سے ادراک کے دور ہے
ترا نور وحدت تغیر سے پاک
تلون مظاہر کا دستور ہے
ترے فضل کا ملتجی ہے خیالؔ
مہینوں سے بیچارہ رنجور ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.