جیسا بھی ہو اچھا یا برا کاٹ رہے ہیں
جیسا بھی ہو اچھا یا برا کاٹ رہے ہیں
ہم لوگ مقدر کا لکھا کاٹ رہے ہیں
کچھ معنی تو رکھتے نہیں اس دور میں رشتے
بیٹے ہی یہاں ماں کا گلا کاٹ رہے ہیں
خوشبو کا پرستار انہیں کیسے کہیں ہم
پھولوں سے لدی ہے جو لتا کاٹ رہے ہیں
اس کو یہ گماں ہے کہ یہ تعویذ انگوٹھی
یہ ٹوٹکے ہی اس کی بلا کاٹ رہے ہیں
اگیاتؔ یہ جو سنت ہیں سرجن سے نہیں کم
اپدیش کی قینچی سے انا کاٹ رہے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.