Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جیسے بھی جس طرح بھی بسر کر رہے ہیں لوگ

جمیل احمد خاں جمیل

جیسے بھی جس طرح بھی بسر کر رہے ہیں لوگ

جمیل احمد خاں جمیل

MORE BYجمیل احمد خاں جمیل

    جیسے بھی جس طرح بھی بسر کر رہے ہیں لوگ

    دن پورے زندگی کے مگر کر رہے ہیں لوگ

    کچھ بھی نہیں نگاہ جدھر کر رہے ہیں لوگ

    رسوا فضول ذوق نظر کر رہے ہیں لوگ

    تاروں کو نقش پائے بشر کر رہے ہیں لوگ

    کیا معرکہ حیات کا سر کر رہے ہیں لوگ

    شیطانیت عروج پہ ہے بات صاف ہے

    انسانیت کا خون اگر کر رہے ہیں لوگ

    محلوں ہی میں بسر نہیں ہوتی یہ زندگی

    فٹ پاتھ پر بھی اپنی بسر کر رہے ہیں لوگ

    ایک رب کے در پہ سجدے کی فرصت نہیں جمیلؔ

    سجدے ہزاروں در پہ مگر کر رہے ہیں لوگ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے