جیسے چلتی ہے زمانے کی ہوا اچھی ہے
جیسے چلتی ہے زمانے کی ہوا اچھی ہے
گھر کے آرام سے باہر کی بلا اچھی ہے
شربتی زہر سے کڑوی سی دوا اچھی ہے
دوست کے دھوکے سے دشمن کی جفا اچھی ہے
اس لیے روٹھ کے میں دیکھنا چاہوں گا ضرور
کہتے ہیں تیرے منانے کی ادا اچھی ہے
دیکھ کر شیش محل میرا یہ دولت میری
ہر بری بات کو لوگوں نے کہا اچھی ہے
زندگی ہے تو بری بھی ہے بھلی بھی ساقیؔ
مجھ میں دونوں سے الجھنے کی کلا اچھی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.