جیسے مسلی ہوئی سی چادر کے
جیسے مسلی ہوئی سی چادر کے
شل نکلتے نہیں مقدر کے
کب وہ میدان جنگ آئے گا
پاؤں دکھنے لگے ہیں لشکر کے
ڈوب کر دیکھیے ان آنکھوں میں
راز کھل جائیں گے سمندر کے
پتھروں کا نصیب چمکے گا
منتظر ہیں ہماری ٹھوکر کے
کوئی میری طرح چھوئے تو سہی
آپ بالکل نہیں ہیں پتھر کے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.