جیسی ہے آج چاہت پہلے کبھی نہیں تھی
جیسی ہے آج چاہت پہلے کبھی نہیں تھی
ان سے مجھے محبت پہلے کبھی نہیں تھی
دیتے ہیں وہ بھی مجھ کو دل سے دعائیں ہر دم
جن کو مری ضرورت پہلے کبھی نہیں تھی
تم نے قدم رکھا تو ہر گل مہک اٹھا ہے
پھولوں میں اتنی نگہت پہلے کبھی نہیں تھی
جب سے ملا ہوں تم سے خوشبو سی ہر طرف ہے
مجھ کو گلوں سے رغبت ایسی کبھی نہیں تھی
یہ کیا ہوا ہے تم کو میں سوچتا ہوں اکثر
اتری تو ایسی صورت پہلے کبھی نہیں تھی
یہ کس کی مہربانی تجھ پر ہوئی ہے احمدؔ
شعروں میں تیرے جدت پہلے کبھی نہیں تھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.