Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جل کر بجھتے لاوے بہہ کر آخر پتھر ہو جاتے ہیں

کنپریا

جل کر بجھتے لاوے بہہ کر آخر پتھر ہو جاتے ہیں

کنپریا

MORE BYکنپریا

    جل کر بجھتے لاوے بہہ کر آخر پتھر ہو جاتے ہیں

    ندیوں کو ٹھکرانے والے ساحل بنجر ہو جاتے ہیں

    نتھنی جھمکے چوڑی کردھن بچھوئے جھانجھر ہو جاتے ہیں

    اک لڑکی کے سارے سکھ دکھ اس کے زیور ہو جاتے ہیں

    رسم روایت دین دھرم ایمان بھروسے والے ہی کیوں

    عشق میں جینے مرنے والے بھی پیغمبر ہو جاتے ہیں

    اپنا آپ بیاں کرنے کے سو معقول طریقوں میں سے

    خاموشی کو چننے والے عمدہ شاعر ہو جاتے ہیں

    بت کے آگے دھیان لگائے بیٹھے رہتے ہیں دیوانے

    عشق نبھاتے رہنے والے دل پوجا گھر ہو جاتے ہیں

    آپ ہمارے ساتھ نہیں رہ سکتے ہو گر ایسا ہے تو

    آپ ہمارے بھیتر رہ لیں اور ہم باہر ہو جاتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے