جل اٹھا داغ تمنا کا دیا شام ڈھلے
جل اٹھا داغ تمنا کا دیا شام ڈھلے
اور احساس الم تیز ہوا شام ڈھلے
لائے پیغام ترا موج ہوا شام ڈھلے
عکس آنکھوں میں اتر آئے ترا شام ڈھلے
جاگتی آنکھوں میں پھر جاتے ہیں کیا کیا منظر
جب سرکتی ہے خیالوں کی ردا شام ڈھلے
دستکیں دیتی ہے احساس کے دروازے پر
ایک انجان سی بے نام صدا شام ڈھلے
پھر دبے پاؤں چلی آئی کسی کی خوشبو
پھر مہکنے لگی کمرے کی فضا شام ڈھلے
ہو نہ یہ اس کے تغافل کا کہیں رد عمل
جاگنے لگتی ہے کیوں میری انا شام ڈھلے
نرم مخمل کے بچھونے بھی نہ دے پائے نسیمؔ
گود میں ماں کی جو آتا تھا مزہ شام ڈھلے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.