جلد کر دے غم فرقت کے حوالے مجھ کو
جلد کر دے غم فرقت کے حوالے مجھ کو
تیرے ملنے کی خوشی مار نہ ڈالے مجھ کو
ظلم کے نام پہ جھکنا نہیں شیوہ میرا
پیار کے نام پہ کوئی بھی جھکا لے مجھ کو
میں کسی کی نگہ ناز کا دیوانہ ہوں
کیا لبھائیں گے چھلکتے ہوئے پیالے مجھ کو
اب شب غم کے اندھیروں کا نہیں خوف کوئی
مل گئے ہیں تری یادوں کے اجالے مجھ کو
تجھ کو بھی کر نہ دے برباد مری بربادی
سوچ لے اتنا ذرا لوٹنے والے مجھ کو
میں وہ پروانہ ہوں جس سمت چلا جاتا ہوں
گھیر لیتے ہیں وہیں آ کے اجالے مجھ کو
میں تو تلوار کے سائے میں پڑا ہوں نیرؔ
کیا ڈرائیں گے بھلا برچھی و بھالے مجھ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.