جلنے لگ جاتا ہے خوابوں کا نگر شام کے بعد
جلنے لگ جاتا ہے خوابوں کا نگر شام کے بعد
کتنا مشکل ہے یہ جذبوں کا سفر شام کے بعد
عین ممکن ہے ملاقات مری وحشت سے
ایسا کر تو کہ مرے دل میں اتر شام کے بعد
حملہ زن ہجر کی بابت کوئی پوچھے مجھ سے
لینے آئے تو کوئی میری خبر شام کے بعد
دن کو تو یار کا ذکر اور ہجوم یاراں
شام ہو جائے گی اس طور مگر شام کے بعد
اک ترا روگ گھٹن اور سلگتے سائے
ایسے ہو جاتا ہے یہ جسم کھنڈر شام کے بعد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.