جلتا رہا ہوں دل کو جلاتا رہا ہوں میں
جلتا رہا ہوں دل کو جلاتا رہا ہوں میں
دامان حسن دوست بچاتا رہا ہوں میں
ہر چند زخم دل ہی پہ کھاتا رہا ہوں میں
ان سے مگر نگاہ ملاتا رہا ہوں میں
وعدہ کی شام آپ تو آئے نہیں مگر
دل کو بجائے شمع جلاتا رہا ہوں میں
کیف تمام عشق کا عالم نہ پوچھئے
خود ان کو بھی شراب پلاتا رہا ہوں میں
تیرا خیال تیرا تصور لئے ہوئے
ذروں کو آفتاب بناتا رہا ہوں میں
مخمورؔ میری بے خودیٔ شوق دیکھنا
پردہ اٹھے ہوئے بھی گراتا رہا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.