جلوۂ مہر و ماہ کیا شام و سحر میں کچھ نہیں
جلوۂ مہر و ماہ کیا شام و سحر میں کچھ نہیں
اب تری یاد کے سوا میری نظر میں کچھ نہیں
پہلی نگاہ عشق کی کرنی ہے سحر حسن پر
ایک ہی بار دیکھیے بار دگر میں کچھ نہیں
اب میں ہوں اس مقام پر رنج و خوشی جہاں ہیں ایک
شام الم کا ذکر کیا نور سحر میں کچھ نہیں
تو ہی نہیں جو ہمکنار پھول کہاں کہاں بہار
اب یہ جہان لالہ زار میری نظر میں کچھ نہیں
یہ ترا حسن عارضی یہ تری شان بے رخی
تیری نظر میں کچھ سہی میری نظر میں کچھ نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.