جلوہ پابند طور ہے اب تک
جلوہ پابند طور ہے اب تک
صاحبزادہ میر برہان علی خاں کلیم
MORE BYصاحبزادہ میر برہان علی خاں کلیم
جلوہ پابند طور ہے اب تک
دل وہی کوہ نور ہے اب تک
زیست سے کم نہیں خوشی لیکن
غم متاع شعور ہے اب تک
فاصلہ بس نشاط و غم کا ہے
وہ قریں ہے نہ دور ہے اب تک
مے کشی کا اگر سلیقہ ہو
غم میں کیف و سرور ہے اب تک
دل کی چوکھٹ پہ ہے غموں کی بھیڑ
دل میں کوئی ضرور ہے اب تک
دن کا سورج تو ڈھل گیا کب کا
ذکر رخسار حور ہے اب تک
ہر پس رخ ہے اک رخ روشن
زندگی کا ظہور ہے اب تک
یہ ترا منکسر مزاج کلیمؔ
بندۂ پر غیور ہے اب تک
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.