جلوے جلوے کا نیا انداز ہے
ہر طرف اک دل ربا اعجاز ہے
روح پر اک کیف سوز و ساز ہے
دل میں کوئی یوں نوا پرواز ہے
عشق کے نغموں کا یہ اعجاز ہے
ہر صدا میری تری آواز ہے
دل میں بھر دی کس نے یہ برق نوا
نغمہ نغمہ پر وہ سوز ساز ہے
آستان گل کبھی چھٹتا نہیں
اب قفس ہے حسرت پرواز ہے
ابتدا بھی انتہا بھی شوق ہے
کیا مرا انجام کیا آغاز ہے
خود بدل ڈالو مزاج جسم و جاں
جب ہوائے زندگی ناساز ہے
کس کو عارفؔ ہوش آداب نیاز
سامنے جب وہ حریم ناز ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.