جم گئی برف سی یہ پگھلتی نہیں
آرزو سچ کے قالب میں ڈھلتی نہیں
خواب اپنی جگہ صبح اپنی جگہ
شب یہ لیکن کسی سمت چلتی نہیں
آدمی کی ہوس نے اجاڑا جسے
زندگی اس چمن میں ٹہلتی نہیں
لڑکھڑاتے قدم خود سنبھالیں یہاں
زیست ہموار راہوں پہ چلتی نہیں
میری آنکھوں سے ٹپکا نہ ہوتا لہو
تو کہانی تری بھی نکلتی نہیں
اب ڈراتا نہیں کوئی بھی حادثہ
سینہ میں دھڑکنیں بھی مچلتی نہیں
دوستی بھی گھلی ہو اگر چائے میں
وقت رک جاتا ہے شام ڈھلتی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.