جمال شاہد فطرت کا پردہ دار ہوں میں
جمال شاہد فطرت کا پردہ دار ہوں میں
گلوں کی کیا ہو تمنا کہ خود بہار ہوں میں
الم کی تہہ میں بھی رنگ نشاط شامل ہے
مزاج ہستئ فانی کا رازدار ہوں میں
عجب طلسم کا عالم ہے بزم ساقی میں
نہ بے خبر ہوں میں خود سے نہ ہوشیار ہوں میں
جبین شوق کبھی وقف آستاں نہ ہوئی
وقار عشق و محبت کا پاسدار ہوں میں
جیوں تو ننگ محبت مروں تو ننگ وفا
اسیر کشمکش جبر و اختیار ہوں میں
خدا کرے کوئی تیرا پیام لے آئے
ترے بغیر کئی دن سے بے قرار ہوں میں
بہارؔ مجھ سے محبت کا حق ادا نہ ہوا
سمجھ رہا تھا زمانہ وفا شعار ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.