جنت سے غرض کچھ ہے نہ گلزار سے مطلب
جنت سے غرض کچھ ہے نہ گلزار سے مطلب
ہم کو ہے فقط کوچۂ دل دار سے مطلب
خنجر سے غرض مجھ کو نہ تلوار سے مطلب
گر ہے تو ترے ابروئے خم دار سے مطلب
بوسے جو یوں ہیں مل گئے پھر لڑنے سے حاصل
مطلب سے غرض ہے ہمیں تکرار سے مطلب
تم خوب لئے جاؤ گے اور خوب بنوگے
کہنا نا کہیں اس بت طرار سے مطلب
درباں نے خبر کی کہ حقیرؔ آئے ہوئے ہیں
فرمایا نکالو ہمیں مے خوار سے مطلب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.