Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جنتا کو سبز باغ دکھائیں گے مل کے ہم

حمید دلکش کھنڈوی

جنتا کو سبز باغ دکھائیں گے مل کے ہم

حمید دلکش کھنڈوی

MORE BYحمید دلکش کھنڈوی

    جنتا کو سبز باغ دکھائیں گے مل کے ہم

    ہر اک کو بےوقوف بنائیں گے مل کے ہم

    تم دیکھنا سبق جو سکھائیں گے مل کے ہم

    بھارت کو اپنے نرک بنائیں گے مل کے ہم

    بھرتے رہیں گے اپنے گھروں کی تجوریاں

    کنگال اس وطن کو بنائیں گے مل کے ہم

    رہنے نہ دیں گے دھرتی کو ہرگز ہری بھری

    جو بھی بچے ہیں پیڑ کٹائیں گے مل کے ہم

    انسان کیا ہے دیکھ کے شیطان کانپ اٹھے

    بھارت میں ایسی دھوم مچائیں گے مل کے ہم

    تاریخ اپنے آپ کو دہرائے گی ضرور

    وہ دن بھی سب کو جلد دکھائیں گے مل کے ہم

    پھر کوئی بھی بجھا نہ سکے گا جسے کبھی

    دنیا میں ایسی آگ لگائیں گے مل کے ہم

    لی تھی شپت تو دل میں کیا تھا یہ عہد بھی

    دنگے فساد خوب کرائیں گے مل کے ہم

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے