Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جراحتوں کی ملاحتوں سے متاع دل خوب رو کریں گے

سعید سہروردی

جراحتوں کی ملاحتوں سے متاع دل خوب رو کریں گے

سعید سہروردی

MORE BYسعید سہروردی

    جراحتوں کی ملاحتوں سے متاع دل خوب رو کریں گے

    ہم اپنے دامن کی دھجیوں سے ہزار داماں رفو کریں گے

    شعاع برق و شرار لے کر جمال رنگ بہار لے کر

    نگار فردا کو حسن دیں گے بشر کو ہم سرخ رو کریں گے

    ہمارا غم ہے وہ بار ہستی جسے ملائک اٹھا نہ پائیں

    جہاں پہ چھلکے ہمارے ساغر فرشتے اس جا وضو کریں گے

    ہمارے سینے کے تیز شعلوں میں پل رہے ہیں ہزار گلشن

    جہاں سے گزریں گے اپنے نالے فضا کو وہ مشک بو کریں گے

    کریں گے قابو میں بجلیوں کو رکھیں گے پابند آندھیوں کو

    خزاں گرفتہ گلوں کو اک دن کمال صد رنگ و بو کریں گے

    عروج ذوق نظر سے ہوں گی تجلیاں کتنی آشکارہ

    ہر ایک ذرے کی قوتوں کو نثار ذوق نمو کریں گے

    نشاط و نکہت بہ دوش شعلے ہمارے نغموں کی آبرو بن

    رکھیں گے شمع حیات روشن بہار کی جستجو کریں گے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے