جشن غم حیات منانے نہیں دیا
جشن غم حیات منانے نہیں دیا
اس مفلسی نے زہر بھی کھانے نہیں دیا
ہم نے جو سادہ لوحی میں کھایا کوئی فریب
پھر وہ فریب اوروں کو کھانے نہیں دیا
آندھی نے روشنی کی حمایت تو کی بہت
لیکن کوئی چراغ جلانے نہیں دیا
اک آدھ گھر تو جل گیا پر شہر بچ گیا
اب کے دیے کا ساتھ ہوا نے نہیں دیا
راضی تھا میں بھی اور مرا دشمن بھی صلح پر
کچھ دوستوں نے ہاتھ ملانے نہیں دیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.