جوہر پاک ترا خاک میں گر خاک نہ ہو
جوہر پاک ترا خاک میں گر خاک نہ ہو
تا ابد لب پہ ترے شکوۂ افلاک نہ ہو
آبرو ریز خودی ہو نہ اگر تو خود ہی
عمر بھر آنکھ تری اشک سے نمناک نہ ہو
ہے تری سوختہ سامانی ہی سے اس کا وجود
شعلہ رہتا ہے کہاں جب خس و خاشاک نہ ہو
عزم تسخیر کے جذبات ہوں آنکھوں میں اگر
منحرف تجھ سے کبھی فطرت چالاک نہ ہو
رشک جنت ہو کہاں جوہر دانہ کی نمود
ہاتھ سے اپنے اگر اس کا جگر چاک نہ ہو
اس حقیقت کو خدارا نظر انداز نہ کر
سرد ہو جاتا ہے وہ شعلہ جو بے باک نہ ہو
غیر ممکن ہے امیںؔ حل ہو معمائے حیات
دل اگر پاک نہ ہو دیدۂ دراک نہ ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.