جواب مانگا تو الٹا سوال کرنے لگے
جواب مانگا تو الٹا سوال کرنے لگے
ہمارے عہد کے بچے کمال کرنے لگے
بڑے بزرگ پرندوں سے پیار کرتے تھے
سو ہم بھی سبز رتوں کا خیال کرنے لگے
جو زرد رو ہیں وہ پھولوں کو دیکھ کر اپنے
طمانچے مار کے رخسار لال کرنے لگے
دماغ ٹھیک ہے لیکن یہ دل وبالی ہے
نہ جانے کون گھڑی کیا وبال کرنے لگے
میں خوش ہوا تھا اسے دیکھ کر مگر ازبرؔ
درون دل کوئی پرزے ملال کرنے لگے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.