جوانی حریف ستم ہے تو کیا غم
جوانی حریف ستم ہے تو کیا غم
تغیر ہی اگلا قدم ہے تو کیا غم
ہر اک شے ہے فانی تو یہ غم بھی فانی
مری آنکھ گر آج نم ہے تو کیا غم
مرے ہاتھ سلجھا ہی لیں گے کسی دن
ابھی زلف ہستی میں خم ہے تو کیا غم
خوشی کچھ ترے ہی لیے تو نہیں ہے
اگر حق مرا آج کم ہے تو کیا غم
مرے خوں پسینے سے گلشن بنیں گے
ترے بس میں ابر کرم ہے تو کیا غم
مرا کارواں بڑھ رہا ہے بڑھے گا
اگر رخ پہ گرد الم ہے تو کیا غم
یہ مانا کہ رہبر نہیں ہے مثالی
مگر اپنے سینے میں دم ہے تو کیا غم
مرا کارواں آپ رہبر ہے اپنا
یہ شیرازہ جب تک بہم ہے تو کیا غم
ترے پاس طبل و علم ہیں تو ہوں گے
مرے پاس زور قلم ہے تو کیا غم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.